وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کردیے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ نے دارالحکومت کی حدود میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ نے ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی ہے، اب ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.