اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 14 ہزار762 ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق اسلام آباد میں ابھی تک 26 ہزار841 افراد کورونا ویکسینشن کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں، جن میں ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت بزرگ بھی شامل ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 79 فیصد کی ویکسینشن کی جاچکی ہے جبکہ پمز اسپتال میں ابھی تک 4 ہزار 724 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز میں 3 ہزار 636 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور سی ڈی اسپتال میں 2 ہزار 176 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق فیڈرل جنرل اسپتال میں ایک ہزار 304 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ سی ڈی اے اسپتال میں 2 ہزار176 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ دیگر ویکسینیشن مراکز میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.