اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، گرفتار وکیل شعیب گجر کو اسلام آباد پولیس نے عدالت میں پیش کیا ۔

ہائی کورٹ حملہ کیس میں پولیس اب تک 11وکلا کو گرفتار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔

مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔

مشتعل وکلاء کے حملے کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اپنے چیمبر میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیئے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.