جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسرائیلی بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، حملے کی دھمکی پر ایران کا ردِ عمل

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف، محمود واعظی نے اسرائیلی چیف آف اسٹاف کی ایران کے جوہری مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو نفسیاتی جنگی تبصرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہودی ریاست ویسے بھی اس کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع ایران کے چیف آف اسٹاف، محمود واعظی نے اسرائیل کے حملے کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے دفاع میں سنجیدہ ہیں۔

واعظی نے کہا کہ اسرائیلی بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔ وہ نفسیاتی جنگ کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ ان کے پاس عملی طور پر کوئی منصوبہ بندی اور کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویوا کوہاوی نے منگل کے روز ایک تقریر میں کہا تھا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے حملہ کرنے کے تازہ آپریشنل منصوبے تیار کریں۔

The post اسرائیلی بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، حملے کی دھمکی پر ایران کا ردِ عمل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.