وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے عملے پر برہم ہوگئے۔
اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں وفاقی وزیر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
پی آئی اے کے عملے نے اسد عمر کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی۔
اسد عمر اپنی سیٹ دوسرے مسافر کو دیے جانے پر فلائٹ کے عملے پر برہم ہوگئے۔
پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے باعث قو می ایئرلائن کی پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
Comments are closed.