edf8329we mature hookup app hookup Colmar galaxy s10 stereo hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان آنے کی تیاری بھی مکمل

لندن میں مقیم سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے، جس کے لیے سفری تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی جبکہ کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹروں نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیرِ خزانہ کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے جس کے لیے قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ستمبر 2018 سے لندن میں مقیم ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.