پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات، سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ کرتے تو خان صاحب خوشیاں منارہے ہوتے، ضمنی انتخاب میں ان کو نہیں ہراتے تو ملک کو نہیں دکھا پاتے کہ قوم پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، ہم کل کی میٹنگ میں بھی اپنی تجویز آگے لے کر جائیں گے، استعفیٰ کو ایٹم بم اور آخری آپشن کےطورپراستعمال کرناچاہئے۔
حیدر آباد میں سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام پی ڈی ایم کیساتھ ہیں، سلیکٹڈ حکومت سے ساتھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر رہ کر حکومت پر دباؤ ڈالا، استعفیٰ کے فیصلوں پر پی ڈی ایم کےاجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجتماعی فیصلوں کے مطابق الیکشن میں حصہ لینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا استعفیٰ نہ دینےکا فیصلہ صحیح تھا، اب تک جو کامیابی ملی ہیں وہ اسمبلی میں رہتے ہوئےملی ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہماری جدوجہد اب اہم پوائنٹ پر پہنچ چکی ہے، سیاسی فیصلہ کرکے ہم حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، ہم کل کی میٹنگ میں بھی اپنی تجویز آگے لے کر جائیں گے۔
Comments are closed.