اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں فتح کو شکست اور شکست کو فتح بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ ووٹرز کو لالچ دیا گیا ہوگا، چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنا پڑے گا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عدم اعتماد پر انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا، ہر پارٹی جائزہ لے گی کن سینیٹرز نے سینیٹ الیکشن میں سمجھوتہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مولانا عمران خان کہتے تھے ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہیے، اصل مسئلہ اس ملک میں عام انتخابات پر پڑنے والا ڈاکا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اگلے الیکشن کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، یہ نہیں ہوگا جہاں عمران خان کا مفاد ہو وہاں الیکشن اصلاحات کرلی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دینے کی ہماری درخواست رد کردی گئی جبکہ نیب نے بتادیا کہ وہ عمران خان کے سیاسی ایجنڈے پر کام کرتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ 26 مارچ سے ہونا ہے سب پارٹیاں متفق ہیں، خاتون رہ نما کو دھمکیاں دینا انتہائی نامناسب ہے۔
Comments are closed.