بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احتساب عدالت کا شہباز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے ہوم سیکرٹری کو دو روز میں شہباز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کروانے کا حکم دے دیا۔

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔

سماعت کے دوران شہباز شریف نے فاضل جج سے پوچھا کہ جج صاحب کے گلے کا کیا حال ہے ، فاضل جج نے جواب میں بتایا کہ میرا گلہ بالکل ٹھیک ہے ۔

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے قائدین شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت میں شہباز شریف نے بتایا کہ اس سال میں 70 سال کا ہوجاؤں گا، کورونا ویکسین لگوانے کا میرا بھی حق ہے، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کو منظورکر لیا اور ہوم سیکرٹری کو ان کی ویکسی نیشن کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میرے میڈیکل بورڈ اور میڈیکل رپورٹس جناب کے حکم پر ہوئی،مگر ایک ماہ پہلے میڈیکل بورڈ آیا تھا ٹیسٹ وغیرہ ہوئے تھے،آج تک میرے ٹیسٹوں کی رپورٹس مجھے فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری کو فوری شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور ریفرنس میں کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.