احتساب عدالت لاہور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب ) پر برہم ہوگئی۔
احتساب عدالت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خواجہ آصف کی عدم پیشی اور ریفرنس دائر نہ کیے جانے پر برہم ہوئی۔
عدالت کے جج نے نیب کے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ریفرنس مکمل نہیں کیا جارہا ہے۔
جج نے تفتیشی افسر سے کہا کہ عدالت کو بتاؤ نہ کہ معاملات طے پاگئے ہیں، اس طرح کے معاملات میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے؟ عدالتوں کا کیوں مذاق اڑارہے ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا خواجہ آصف کا ریفرنس تب آئے گا جب ضمانت منظور ہوجائے گی؟
نیب افسر نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام نے بتایا ہے کہ خواجہ آصف کا آپریشن ہے، ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے باعث ہجوم میں جانے سے منع کیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ آصف کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیا اور مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.