بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابوظبی ٹی ٹین لیگ: قلندرز نے پونے ڈیولز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پونے ڈیولز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

قلندرز نے 108 رنز کا ہدف آٹھویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ٹام بینٹن 45، سہیل اختر 33 اور شرجیل خان نے 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں پونے ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں دو وکٹ پر 107رنز بنائے، ٹام کوہلر کیڈ مور نے 54 اور درویش رسولی نے 39 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے سلطان احمد اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قلندرز نے مطلوبہ ہدف آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

ٹام بینٹن 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 45 رنز بن کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان نے 13 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ سہیل اختر 13 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان نے دو چوکے اور دو چھکے جبکہ سہیل اختر نے سات چوکے لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.