بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آنے والے دنوں میں بغیر ویکسینیشن انٹرنیشنل ٹریول مشکل ہوگا، ڈاکٹر نوشین حامد

ڈاکٹر نوشین حامد  نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بغیر ویکسینیشن کے انٹرنیشنل ٹریول مشکل ہوگا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن  کے لیے پورا پروگرام بنایا گیا ہے،  آج سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لگانے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا اور اگر ویکسین خریدنے کی ضرورت پڑی تو ضرور خریدیں گے۔  

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ حکومت جو ویکسین منگوائے گی وہ عوام کو بالکل مفت دی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ان کے لیے ویکسین موجود ہے، ویکسین انہی ممالک کو دی جارہی ہے جن کی ویکسین لگانے کی تیاری مکمل ہے۔

ڈاکٹر نوشین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تیاری مکمل ہے، اسی لیے ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین…

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حج اور انٹرنیشنل ٹریول کورونا ویکسینیشن کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.