منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

آرمی چیف کا تھر کا دورہ، فوجی مشق ’جدار الحدید‘کا معائنہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے  شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تھر کے علاقے میں جاری فوجی مشق ’جدار الحدید‘ کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.