بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں اس بڑھتے ہوئے مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 2 کروڑ افراد اس موذی مرض کا شکار ہیں۔

اسی ادارے کے 2018ء کے کینسر کے متعلق دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جلد کے کینسر سمیت مختلف طرح کے کینسر سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ملین تھی جس میں سے 95 لاکھ مرد اور 85 لاکھ خواتین شامل تھیں۔

ان متاثرین میں سے پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.