ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

آج صبح سب کو کالز آئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج صبح سب کو کالز آئی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج صبح سب کو کالز آئی ہیں، ہمارے دس، بارہ ممبران کو کال کر کے کہا گیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ووٹ کریں۔

سینیٹ کے 48 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والوں میں پی ٹی آئی کے 19، پیپلز پارٹی کے8 ، جے یو آئی ف کے 3، مسلم لیگ نون کے 5 سینیٹر کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے لڑا جاتا ہے، شکر ہے عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ نئے الیکشن کا آپشن بھی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملکی مسائل کا یہی حل ہے کہ اب نئے الیکشن لڑے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.