سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کردیئے۔
آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا استعمال اور غلط قرار دیا ہے۔
فیس بک نےنئے آسٹریلوی قانون کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کردیئے جبکہ صارفین بھی آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کرسکتے ۔
فیس بک کا کہناہے کہ آئندہ چند روزمیں منظورہونے والا قانون اس کے اور پبلشرز کے درمیان بنیادی غلط فہمی پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔
نیوز سائٹس کےپیجز بلاک کرنے اقدام بحالت مجبوری لینا پڑا ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔
Comments are closed.