الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد کر دی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو پروڈکشن آرڈر پر الیکشن کمیشن سندھ نہیں لایا جائے گا، حلیم عادل شیخ کی بطور تجویز کنندہ تصدیق ایس آئی یو میں ہی ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ آفیسر ندیم حیدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے تھانے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ تحریکِ انصاف کی امیدوار ارم بٹ کے سینیٹ الیکشن کے لیے تجویز کنندہ ہیں۔
Comments are closed.