مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ نے میری سیاسی تربیت کی، ہر ریلی، جلسے میں معاونت کی، میری ہر ریلی اور جلسے کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔
مشاہد اللہ خان کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ نون یا جمہوریت کو نہیں، بلکہ پورے پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا شخص نہیں ملے گا، وہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا مشاہد اللہ صاحب سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا، خطابت ان کا فن تھا، وہ علم کا دریا تھے، مجھے گائیڈ کرتے تھے۔
نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مشاہد اللہ کی وفات میرے لئے بہت بڑا نقصان ہے، اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔
Comments are closed.