فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں اور مسلح ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے جنہوں نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو روکنے کی کوشش کی۔
ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ تعاقب کرنے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہو کر گر پڑے۔
زخمی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حراست میں لیے گئے دونوں نوجوان ریکارڈ یافتہ ہیں، دوسری موٹر سائیکل پر سوار ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Comments are closed.