چیئرمین چائنا پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان ژاؤ باؤزنگ نے کہا ہے کہ کورونا کے دور میں سی پیک پر کہیں کام نہیں روکا گیا، سی پیک کے کئی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلئے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چائنا پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان ژاؤ باؤزنگ نے کہا کہ گوادر سے افغانستان کو سامان کی ترسیل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہزاروں ٹن کھاد گوادر سے افغانستان بھیجی جاچکی ہے، چینی کی پہلی کھیپ کی ترسیل بھی عنقریب شروع ہو رہی ہے۔
ژانگ باؤزنگ نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ذیلی منصوبوں پر 5 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔
Comments are closed.