وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
قاہرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری ہم منصب سامح ال شکری سے ملاقات کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کو بھارت کی ہندوتوا سرکار کے پاکستان مخالف مذموم عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے، اسے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرے کا باعث قرار دیا۔
مصری وزیر خارجہ سامح ال شکری نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔
Comments are closed.