متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم لندن کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو آج بروز بدھ طبیعت میں ناسازی کی بناء پر لندن کے مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الطاف حسین کو کچھ ٹیسٹ کرنے کے لئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم لندن نے عوام اور کارکنان سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.