اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا کی جاری ہے۔ کاغذات جمع کرانے عمل گزشتہ روز مکمل ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن نے 17 اور 18 فروری کی تاریخ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا کے لیے مختص کی۔ اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت جماعت اسلامی پاکستان کے بھی 3 امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے کلیئر قرار دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کُل 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں 4 جماعت اسلامی کے بھی شامل تھے۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے ان میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور خواتین کی مخصوص نشست پرسابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم شامل ہیں۔
Comments are closed.