جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعلی پنجاب کا 3 بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں 3 بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس دلخراش واقعے کی رپورٹ آر پی او فیصل آباد سے طلب کرلی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.