شمالی چھاؤنی پولیس نے جعلی کریم بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی نارتھ کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی کریم کی ڈبیاں، پیکنگ مٹیریل، کیمیکل اور مشین برآمد ہوئی
انہوں نے بتایا کہ ملزمان جعلی کریموں پر معروف برانڈز کے اسٹیکر لگا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد، عمران اور سلیمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.