ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ کا تعلق کوئٹہ سے ہے، ہمیں اس پر فخر ہے۔
مکس مارشل آرٹس ہیرو احمد مجتبیٰ کے استقبال کے موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمد مجتبیٰ نے5 فروری کو ایک منٹ کے اندر بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ احمد مجتبیٰ کی بھارتی کھلاڑی کے خلاف جیت کو ہم نے فتح کے طور پر منایا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی احمد مجتبیٰ کو مبارکباد دی۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آج ہم نے اپنے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا، احمد مجتبیٰ کی کوئٹہ آمد پر جشن کا سماں ہے۔
Comments are closed.