سندھ ہائی کورٹ نے 2 بھائیوں سمیت مزید لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ، جے آئی ٹیز کے انچارج اور تمام ممبرز کو بھی طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری عبد الرشید کون تھا، کیا کرتا تھا؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ جے آئی ٹیز ہو رہی ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ سراغ لگایا جا سکے۔
جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے دریافت کیا کہ اتنا بھی نہیں معلوم کر سکے کہ لاپتہ شخص کون تھا، کیا کرتا تھا؟ خود بے وقوف ہو یا ہمیں بے وقوف بنا رہے ہو؟
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسر پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اتنے معصوم بننے کی کوشش نہیں کرو۔
لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس والے خود شہریوں کو لاپتہ کرتے ہیں۔
rp
ایک خاتون نے گڑ گڑا کر کہا کہ میں ان پولیس افسران کی اللّٰہ تعالیٰ سے شکایت کروں گی۔
عدالت نے جنید رشید، دانش رشید اور دیگر کی گمشدگی پر دیگر اداروں سے بھی رپورٹس طلب کر لیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے لیاری سے لاپتہ ہونے والے اختر علی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ کو طلب کر لیا۔
Comments are closed.