پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار سلیم مانڈوی والا سمیت کئی دیگر امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں اور رہنماؤں کے ہمراہ آج صبح الیکشن کمیشن پہنچے۔
سینیٹ انتخابات کی اسکروٹنی کے لیے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن، تاج حیدر، ڈاکٹر کریم خواجہ، پلوشہ خان بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور صادق میمن سمیت کئی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیئے۔
Comments are closed.