روس کے یوکرین پر حملوں نے عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے، ایسے میں روس کے دنیا پر قابض ہونے کے حوالے سے بلغاریہ کی نابینا نجومی باباوانگا نے بھی آج سے برسوں پہلے پیشگوئی کی تھی۔
بابا وانگا کون تھیں؟
بلغاریہ کی زبان میں ’بابا‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے ، بابا وانگا کے نام سے مشہور یہ نجومی خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔
بابا وانگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔
ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیشگوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔
بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔
بابا وانگا کی برسوں پہلے روس سے متعلق پیشگوئی :
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 1979 میں بابا وانگا نے مصنف ویلنٹن سیدوروف سے کہا تھا کہ ایک دن روس ’دنیا کا رب‘ بن جائے گا جبکہ یورپ ’بنجر زمین‘ بن جائے گا۔
بابا وانگا کا آج سے برسوں پہلے کہنا تھاکہ ’سب برف کی طرح پگھل جائے گا لیکن صرف ولادیمیر کی طاقت اور روس کی شان و شوکت باقی رہے گی۔‘
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ روس کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکے گا نہ ہی کوئی اسے روک سکے گا، اور اس طرح ایک دن روس دنیا کا مالک بن جائے گا۔
بابا وانگا کی پیشگوئی کو اگر آج کے حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو عین ممکن ہے کہ جلد تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوجائے اور روس کو اس میں فتح بھی ہو۔
2022کے حوالے سے حیران کُن پیشگوئیاں:
بلغاریہ کی نابینا بابا وانگا کی 2022 کی پیش گوئیوں کے مطابق تباہ کن زلزلے اور سیلاب آئیں گے، ساحلی علاقوں میں زیادہ تر جاندارتباہ ہوجائیں گے۔
پیشگوئیوں کے مطابق اس برس ایک اور وبا کاخطرہ ہے یہاں تک کہ جو لوگ قدرتی آفات سے بچ جائیں گے، وہ بھی خوفناک بیماری سے مر جائیں گے۔
اگر یہ کورونا وائرس نہیں تو یہ نیا وائرس ہو سکتا ہے جو کرہ ارض کو تباہ کر سکتا ہے یا نئی وبا ہوگی جس کا بل گیٹس نے حوالہ دیا ہے۔
باب وانگا کے مطابق اس برس امریکا کی تباہی ہوگی،ایسا لگتا ہے کہ اس سال امریکا خود کو ختم کر لے گا۔
بابا وانگا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بحران شدید اثرات لائے گا، کیونکہ اس وقت پوری دنیا کے لوگ کورونا وائرس کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں، چین عالمی سپر پاور کے طور پرابھرے گا، سیاسی سطح پر یہ ایک ہنگامہ خیز سال ہوگا۔
چین خود کو دنیا بھر میں عظیم سپر پاور کاتاج پہنائے گا، چین کے علاوہ، روس جیسے ممالک میں بھی کچھ عجیب ہوگا، ولادیمیر پیوٹن پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.