free amarillo hookups dknight magicbox ii bluetooth hookup best totally free hookup app knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زوہیب قریشی کے فرار کا کیس، عدالت تفتیشی افسر پر شدید برہم

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت دعا منگی اغواء کیس کے قیدی زوہیب قریشی کے فرار کے کیس میں تفتیشی افسر پر شدید برہم ہو گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ تحقیقات مکمل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں جس پر عدالت نے ان پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

کراچی میں دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر کورٹ پولیس کی اسکروٹنی شروع کر دی گئی۔

عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے انہیں 5 روز کا وقت دے دیا۔

واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان جمع کروانے کی استدعا کی تھی۔

کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.