آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے دوسرے دن بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ہوٹل میں جم ٹریننگ کی۔
پاکستان کا مکمل قومی ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، البتہ پہلے سے وہاں موجود کھلاڑیوں نے دوسرے دن بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
کپتان بابر اعظم کےہمراہ امام الحق فواد عالم، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور اظہر علی نے 3 گھنٹوں پر مشتمل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروانے کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے تیار ہونے والی پچ کا طویل معائنہ بھی کیا۔
افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئر کے علاوہ کل مکمل ٹیسٹ اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا، دونوں کھلاڑی 3 روزہ روم آئسولیشن کے بعد پریکٹس کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے والد کی آخری رسومات کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.