برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کیس میں ایک سال کی تاخیر سے عدالت میں جواب جمع کروادیا۔
برطانوی عدالت میں ڈیلی میل نے 49 صفحات پر مبنی جواب قومی احتساب بیورو (نیب) کے شہباز شریف پر دائر ریفرنس سے متعلق ہے۔
ڈیلی میل کے جواب میں شہباز شریف، اُن کے خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات شامل ہیں۔
برطانوی اخبار نے اپنے جواب میں دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے درجنوں ملازمین کے نام شامل کیے ہیں۔
ڈیلی میل نے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اخبار نے شواہد میں رمضان شوگر ملز کا تذکرہ بھی کیا اور عدالت کو بتایا کہ مضمون چھاپنے سے پہلے شریف فیملی کا موقف لیا گیا۔
ڈیلی میل نے شہباز شریف کے داماد علی عمران سے متعلق جواب بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اور اُن کے داماد سے متعلق شائع الزامات پر قائم ہیں، علی عمران کے اثاثے شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے۔
Comments are closed.