وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود متبادل وزیراعظم کی مہم چلا رہے ہیں، حقوق سندھ کے نام پر مارچ میں وفاقی وزراء بھی ان کی اس مہم کا حصہ ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ماضی میں بھی شاہ محمود اور ان کی جماعت کو مسترد کیا، آئندہ انتخابات میں ان کی بچی کھچی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ عوام گیس بحران میں بلے کو چولہے کی نذر کرچکے ہیں۔
صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ خالی کرسیوں اور خالی شاہراہوں سے خطاب شاہ محمود کو زیب نہیں دیتا۔
Comments are closed.