hookup Wyoming hookup Vincentown New Jersey hookup Wurtsboro NY hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان کے عمران طاہر اور لاہور کے محمد حفیظ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر اور لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پہلے عمران طاہر کی محمد حفیظ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہوئی تو اگلی گیند پر کیچ آوٹ کی اپیل سامنے آگئی۔

لاہور قلندرز کے آل راونڈ ڈیو ویسا نے آخری اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کی۔

اپنے خلاف لگاتار دواپیل سامنے آنے پر محمد حفیظ کریز سے نکل آئے اور پھر عمران طاہر سے دلچسپ مکالمہ اور پھر ایک ہلکا پھلکا مقابلہ ہوا۔

محمد حفیظ اور عمران طاہر کے انداز اوردونوں کھلاڑیوں کو ہنستے دیکھ کر شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئے۔

لاہور قلندر ز کی طرف محمد حفیظ نے مشکل وقت میں ذمے دارانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور ٹیم کے اسکور میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.