پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر آصف کرمانی نے حکومت سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ یوکرین میں پھنسے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں ناکام ہوا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے جنگ زدہ ماحول میں پھنسے طالب علموں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
مدد کے لیے وطن کی جانب دیکھنے والے طالب علم پھٹ پڑے اور پاکستانی سفارت خانے کا پول کھول دیا۔
خیال رہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کی بس نے کئی طلبہ کو پولینڈ بارڈر سے 30 کلومیٹر پیچھے اتار دیا تھا۔
Comments are closed.