نیٹو کے سکریٹری جنرل جین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس نے براعظم یورپ کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے روسی حملے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ، خونریز اور منصوبہ بندی کے تحت حملے کی ذمےداری روس پر عائد ہوتی ہے۔ روس کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
نیٹو چیف نے کہا کہ ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوجی کارروائی فوری بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کے بہادر لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.