وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کوئٹہ ایئرپورٹ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کی اور نجی ایئرلائن کی فلائٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایف آئی ا ے نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی فلائٹ سے 2 ملزمان سمیع اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 71ہزار 500 سعودی ریال برآمد کئے گئے، جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے مزید تفتیش کیلئے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا، مزید کارروائی ایف آئی اے حکام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.