بہاولپور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد اور دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا۔
موک ایکسر سائز میں ایئر پورٹ پر موجود اے ایس ایف، پاکستان آرمی، سی ٹی ڈی، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ضلع پولیس اور سول ایوی ایشن کی ویجیلنس، میڈیکل، فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔
بہاولپور ایئر پورٹ کے منیجر اظہر فاروق، پاکستان آرمی کے سینئر آفیسرز، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایاز محمود لغاری، اے ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر محمد آصف، ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر ریاض احمد، سی ٹی ڈی کمانڈر وارث علی، انویسٹی گیشن ٹیم سی ٹی ڈی بہاول پور، سول ڈیفنس کمانڈر محمد اقبال، اسپیشل برانچ سپر وائزر نور محمد، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے ملازمین نے اس موک ایکسر سائز کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان آرمی، سی ٹی ڈی اور اے ایس ایف نے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور گرفتار کرنے کی موک ایکسر سائز کی۔
قبل ازیں ایئر پورٹ منیجر، کمانڈنگ آفیسر اے ایس ایف او ر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے جملہ اداروں کے ملازمین کو سیکیورٹی بریفنگ دی جبکہ پروگرام کے اختتام پر ملازمین کی ڈی بریفنگ بھی ہوئی۔
Comments are closed.