برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ روس پورے یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اندازے کے مطابق اس جنگ میں اب تک روس کے 450 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین پر حملے کے پہلے دن ہی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔
بین ویلس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس نے اپنے بڑے مقاصد میں سے اب تک ایک مقصد بھی حاصل نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔
روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
یوکرین کے جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں روسی فوج نے یوکرینی بارڈر پوسٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
یوکرینی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں پوسٹ پر حملے میں متعدد گارڈز ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر یوکرین کے شہر ریونہ کے میئر کا کہنا ہے کہ ریونہ کے ایئر پورٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے، تاہم اس میزائل حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کر کے یوکرین کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔
Comments are closed.