وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات کو اس دورے کا اہم ترین جزو قرار دیا گیا تھا۔
ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے آج کریملن کے باہر الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔
وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے ہیں۔
ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے کیا، تھا اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
عمران خان 2 دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں۔
وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ روس پہنچے ہیں۔
Comments are closed.