جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مجھ سے پی پی کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھ سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی۔

حلیم عادل کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے سیکیورٹی دی جانی چاہیے تھی، الیکشن کے دوران میں حلقے سے باہر تھا لیکن میرے ورکرز پر حملہ کیا گیا، میں پھر حلقے میں گیا تو مجھ پر حملہ کیا گیا۔

کراچی کے ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقےسے باہر نکال دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کر کے حملہ آوروں کو روکا، اِنہوں نے الیکشن متاثر کرنے کے لیے مجھے تنگ کیا۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو اسٹیشنز سے باہر نکالا اور دھکے دیئے گئے، سازش کے تحت الیکشن پی پی نے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیاگیا ہے، وہ پولیس کی تحویل میں ایس ایس پی ملیر آفس میں موجود ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں، ایک ایک عمل کا حساب لیا جائے گا، مجھے حلقہ بدر کیا مگر ایس پی آفس سے باہر نہیں جانے دیا جارہا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے گارڈز کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.