وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادانہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں، 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلامیے میں کہا کہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی، لارج ٹیکس پیئر آفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔
Comments are closed.