secure hookup site charlotte hookup bars dknight magicbox ii bluetooth hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو نے پیکا، الیکشن ایکٹ ترامیمی آرڈیننس مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیکا اور الیکشن ایکٹ ترامیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ترامیمی آرڈیننس عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی، نالائقی اور جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہر شہری کو حکومتی کارکردگی پر اپنی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار کا حق دیتا ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں کی روک تھام کی آڑ میں آزادیِ اظہار و صحافت کو قید کیا جا رہا ہے، پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے سرغنہ بذاتِ خود خان صاحب ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں متنازع ترامیم کے خلاف پیپلز پارٹی ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزادیِ اظہار اور صحافت کا گلا دبانے سے باز آجائے اور متنازع آرڈیننس کو فوری طور واپس لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.