پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ فٹنس بہتر کرنے کے لیے کافی کام کر رہا ہوں اور اسی کیلئے 32 کلو وزن کم کیا ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے لیے درکار فٹنس معیار پر پورا اتروں، وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے کر آیا ہوں ، اپنا وزن تقریباً 32 کلو کم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے مزید وزن کم کروں جس سے میں خود بھی بہتر محسوس کروں، تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے فٹنس کافی ضروری ہے ۔
اعظم خان نے بتایا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہیں، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔
Comments are closed.