اولمپکس میں ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے۔
عبدالوحید خان 1960ء کے روم اولمپکس میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے، ان کی عمر 85 برس تھی۔
سابق اولمپیئن کے بیٹے فیصل وحید نے بتایا کہ والد کی اچانک طبیعت بگڑی، ہم اسپتال لے کر گئے تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔
اولمپیئن عبدالوحید خان 1962ء میں ہوئے جکارتہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔
عبدالوحید خان پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ بھی رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.