متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی جہاں پارلیمنٹ ہو وہاں آرڈیننس سے کام چلانا حکومت کی شکست ہے۔
ایم کیو ایم کے تحت بہادرآباد میں مہاجر نوجوانوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے نوجوان کو تنظیم کے لیے بے غرض کام کرنے کی تلقین کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں ایک دوسرے کے لیے قربانی کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں، اجتماعی مقصد کے لیے قلم کو بطور ہتھیار اٹھانا پڑے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کے میڈیا سے متعلق آرڈیننس حکومت کے لیے مسائل پیدا کردیگی ایم کیو ایم اس آرڈیننس کی حمایت نہیں کرے گی۔
کراچی میں امن و امان سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ سندھ حکومت کے خلاف درج ہونا چاہیے جب تھانے فروخت ہوں گے تو جرائم بڑھیں گے عدلیہ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔
Comments are closed.