آئندہ عام انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
گیلپ پاکستان نے ملک بھر کے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔
سروے کے نتائج کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں کے لیے پی ٹی آئی ووٹ دینے کے لیے پہلی چوائس ہے 22 فیصد ن لیگ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
قومی سطح پر تو تحریک انصاف کو معمولی برتری حاصل ہے لیکن پنجاب میں 30 فیصد ووٹرز کی مسلم لیگ (ن) پہلی جبکہ 24 فیصد پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں 32 فیصد کے ساتھ پی ٹی آئی ووٹرز کی پہلی پسند ہے جبکہ 15 فیصد کی حمایت کے ساتھ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے۔
سندھ اور بلوچستان دونوں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پہلی چوائس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف ہے۔
Comments are closed.