arduino led hookups free messege hookup sites st louis hookups reddit hookup Parsippany NJ dailydot hookup app hookup que significa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہوگا، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو عدم اعتماد کی کہانیاں چلاتے ہیں، ان کا وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہو گا۔

جھنگ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا وہ لوگ بہت جلد ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہتے نظر آئیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل بنایا ہے،ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں ہم صحافیوں کو سہولت دے سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحافی بھی اپنا گھر بنا سکیں، اربوں روپے کے گھروں کیلئے قرضے منظور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھا رہے ہیں، ایکسپورٹ بڑھتی ہے تو ہم ڈالر پر قابو پاسکیں گے، کوویڈ کے بعد چیلنج آیا لیکن وزیراعظم نے لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیا، تنقید دلیل سے کریں ہم اس کا جواب دیں گے ، ماضی میں روٹی کپڑا مکان کے نعرے لگائے گئے لیکن کلچر نہیں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ5 لاکھ تک بلا سود قرض فراہم کرنے کی اسکیم شروع کرنے جارہے ہیں، چاہتے ہیں نوکریاں ڈھونڈنے والے کم پیدا ہوں، نوکریاں دینے والے زیادہ ہوں، ایک سرکاری نوکری آئے تو ہزاروں درخواستیں آجاتی ہیں، عام آدمی کو ہم ڈائریکٹ فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ 70 سال میں کسی کو عوام کی صحت کا خیال نہیں آیا، انہیں کھانسی بھی آتی تھی تو ان کا ڈاکٹر امریکا، لندن اور دبئی میں ہوتا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کی صورت میں  10 لاکھ روپے جیب میں ڈال دیئے ہیں، ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ کوئی حکومت ختم نہیں کرسکے گی، ہم نے ’ہنر سب کے لئے‘ پروگرام شروع کیا ہے، ایک لاکھ اسکالر شپ میں دے چکے ہیں، ایک لاکھ مزید دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ اب ہم ڈیمز بنا رہے ہیں، پاکستان میں ڈیمز نہ بنا کر مجرمانہ غفلت کی گئی ہے، تربیلا ڈیم کے بعد عمران خان 10 ڈیمز بنارہے ہیں، کے فور منصوبے پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، ہمیں تباہ حال ادارے ملے، ہم نے اپنے دور میں بہتر اقدامات کیے ہیں، جبکہ اسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.