پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت تو مل گئی لیکن تاحال ٹکٹوں کی فروخت اور اُس کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوسکا۔
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہونی تھی جو تاحال نہ ہوسکی جبکہ اب تک ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین بھی نہ ہوسکا۔
دوسری طرف پی ایس ایل ٹکٹوں کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے، شائقین سارا دن آن لائن ٹکٹ کی سیل کا انتظار ہی کرتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 کے درمیان رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے این سی او سی حکام سے رابطہ کیا ہے، جس میں فیملیز کے لیے کورونا پروٹوکولز کا پوچھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوسکے گی۔
Comments are closed.