جنوبی فرانس کے علاقے سینٹ لورینٹ میں غیر واضح دھماکے کے بعد آگ لگنے کے حادثے میں دو بچے سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق رات گئے ایک دھماکے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی، متاثرہ عمارتوں میں سے ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا۔
مذکورہ بالا عمارت کی نچلی منزل پر ایک ریسٹورنٹ بھی تھا۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.